داعش کیلئے لڑتے ہوئے ہلاک ہونیوالے عبدالستار کے اہلخانہ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار

داعش کیلئے لڑتے ہوئے ہلاک ہونیوالے عبدالستار کے اہلخانہ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے ...
داعش کیلئے لڑتے ہوئے ہلاک ہونیوالے عبدالستار کے اہلخانہ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار

  

لاہور ، سیالکوٹ(ویب ڈیسک) دہشتگرد تنظیم داعش کے لیے لڑتے ہوئے شام میں امریکی بمباری سے ہلاک ہونیوالے عبدالستار کے اہلخانہ کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کا پانچ خواتین پر مشتمل خاندان ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر واپس سیالکوٹ ہوائی اڈے پہنچا تو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے شہناز بیگم اور اس کی چار بیٹیوں اکیس سالہ اسما، سولہ سالہ حفصہ، چودہ سالہ خنسا اور گیارہ سالہ ضحی کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران خوفناک انکشافات سامنے آئے۔ روزنامہ ایکسپریس کے ذرائع کا کہنا ہے کیس کی حساسیت کے باعث حساس ادارے اسے مانیٹر کر رہے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ /لاہور