تحریک انصاف میں سیکرٹری جنرل کی نشست کیلئے جوڑ توڑ تیز،عاطف خان کو عہدہ ملنے کا امکان

تحریک انصاف میں سیکرٹری جنرل کی نشست کیلئے جوڑ توڑ تیز،عاطف خان کو عہدہ ملنے ...
تحریک انصاف میں سیکرٹری جنرل کی نشست کیلئے جوڑ توڑ تیز،عاطف خان کو عہدہ ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف میں سیکرٹری جنرل کی نشست کیلئے جوڑ توڑ تیز ہو گئی اورمذکورہ نشست خیبرپختونخوا کو دینے پرغورکیا جا رہا ہے، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد سیکرٹری جنرل کی نشست کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی ہے اور یہ نشست خیبر پختونخوا کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے بنی گالہ میں کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کررکھا ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جانے کاامکان ہے اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر عاطف خان کو مرکزی سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں