نوازشریف اور مریم نواز سے ن لیگ کے رہنماﺅں کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازشریف سے مسلم لیگ (ر)کے رہنماﺅں نے جاتی امراءمیں ملاقات کیس جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کاسفرجاری رکھے گی ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کا مشن پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن رکھنا ہے،پہلے ملک کوایٹمی قوت بنایااب معاشی طورپرمضبوط کررہے ہیں۔