کرپشن کے الزام میں پکڑے گئے سعودی شہزادے ولید بن طلال کو حکومت نے رہائی کیلئے بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

کرپشن کے الزام میں پکڑے گئے سعودی شہزادے ولید بن طلال کو حکومت نے رہائی کیلئے ...
کرپشن کے الزام میں پکڑے گئے سعودی شہزادے ولید بن طلال کو حکومت نے رہائی کیلئے بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

جدہ ، نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ  کیا ہے کہ سعودی حکام نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کے لیے 6 ارب ڈالرز

کا مطالبہ کیا ہے، 62 سالہ شہزاہ بدعنونی کے الزام میں زیر حراست ہے۔

لائیو نشریات، میچ یا اپنی پسند کا ڈرامہ دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر موجود ’لائیوٹی وی‘‘کے آپشن یا پھر یہاں کلک کریں۔

امریکی اخبار کے مطابق شہزادہ طلال کے قریبی دوستوں نے سعودی حکام کے مطالبے کے بارے میں بتایا۔ اخبار کے مطابق شہزادہ طلال رہائی کے بدلے بڑی قیمت ادا کرنے کوتیار بھی ہیں، شہزادے کو ریاض کے شاہی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔62 سالہ شہزادہ طلال دنیا کے 57 ویں امیر ترین آدمی ہیں، امریکی جریدے فورنر نے ان کی دولت کا تخمینہ 18 ارب ڈالر لگایا ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کرپشن کے خلاف مہم میں گزشتہ ماہ 62 سالہ شہزادہ طلال سمیت کئی اہم شخصیات کو گرفتار کیا تھا۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...