سوشل میڈیا پر 34 لاکھ سے زیادہ فالورز ہونے پر شیخ رشید نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ مخالفین کے ہوش اڑا دیے، ایسا کیا کہا؟ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

سوشل میڈیا پر 34 لاکھ سے زیادہ فالورز ہونے پر شیخ رشید نے ایسا پیغام جاری ...
سوشل میڈیا پر 34 لاکھ سے زیادہ فالورز ہونے پر شیخ رشید نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ مخالفین کے ہوش اڑا دیے، ایسا کیا کہا؟ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اپنے تندو تیز بیانات اور ٹی وی پروگرامز میں کی جانے والی پیش گوئیوں کے ذریعے مخالفین کی نیندیں اڑائے رکھتے ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کا محاذ بھی خوب اچھے طریقے سے سنبھالے ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر پر شیخ رشیدکے مداحوں کی تعداد ساڑھے 34 لاکھ کے لگ بھگ ہوچکی ہے۔ جس وقت شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فالوررز کی تعداد 34 لاکھ ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر ایک ٹویٹ کے ذریعے سیاسی مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’مجھ سے نفرت کرنے والوں تھوڑا اور زور لگاﺅ کیونکہ مجھے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے‘ ۔


شیخ رشید کے اس ٹویٹ پر ان کے فالوررز کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، کامل شیرانی کہتے ہیں کہ لوگ ٹائم پاس کیلئے بھی جمع ہوجاتے ہیں۔


انور لودھی نے تبصرہ کیا کہ شیخ رشید پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی آواز ہیں ، یہ آواز دبائی نہ جاسکے گی، یہ آواز دبانے والوں کی اب اپنی آواز ہمیشہ کیلئے بند ہونے والی ہے۔


شرافت علی نے سارے قضیے کو صرف ایک جملے میں سمیٹ دیا اور کہا ’ دل کے بہلانے کو خیال اچھا ہے‘۔