کسان کی ضرورت ،بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ

کسان کی ضرورت ،بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ
 کسان کی ضرورت ،بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ

  

تحریر: محمد آصف شبیر

پاکستان میں فصلوں کی حفاظت کے لئے بھاری اور مہلک سپرے کئے جاتے ہیں جو زمین اور فصل پر بھی اپنا اثر چھوڑتے ہیں لیکن موجودہ دور میں کسان کی مجبوری بن چکی ہے کہ وہ اپنی فصل اور کھیت کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لئے کیمیائی استعمال کو رد نہیں کرسکتے۔ایک زمانہ وہ تھا جب فصلوں کی حفاظت قدرتی اسباب سے پیدا ہوجاتی تھی ۔یہ عمل بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ کہلاتا تھا جس کی موجودہ دور میں شدت سے ضرورت محسوس ہورہی ہے۔تاکہ فصلوں کو مہلک اثرات سے بچایا جاسکے ۔

بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ یعنی قدرتی دشمن کا استعمال آج کل بہت اہمیت کا حامل ھے۔ لیکن ھمارے کسان حضرات اس چیز سے قطعی ناواقف ھیں۔ لہذا ہم آج کسان بھائیوں کو اس جدید ترقی سے با خبر کرتے ہیں۔۔ سب سے پہلے تو جانئے کہ بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ کیا ہوتا ھے۔

نقصان دہ جرثوموں، جڑی بوٹیوں، حشرات وغیرہ کے خلاف انکے قدرتی دشمن کا استعمال بائیولوجیکل کنٹرول کہلاتا ہے۔یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے نیولا، سانپ کا قدرتی دشمن ہے۔ فرض کریں اگر سانپ فصلوں پرحملہ کرے تو اس پر سپرے کرنے کی بجائے ھم اسکے قدرتی دشمن کو یعنی نیولا کو فصلوں میں چھوڑ دیں گے اور وہ فصلوں کو نقصان پہنچانے والے سانپ کو ہلاک کر ڈالے اور ہماری فصل بچ جائےگی۔ بالکل ایسے ہی آج کل پھپھوندی،بیکٹیریا کے خلاف انکے ماحول میں پائے جانے والے قدرتی دشمن تلاش اور پرورش کرکے انکوفصلوں میں استعمال کیا جا رھا ھے۔

بائیولوجیکل کنٹرول استعمال کرنے کے درج ذیل فوائد ہیں۔۔

بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ ماحول دوست ہوتے ہیں یہ کیمیکل سپرے کی طرح کسی جاندار کے لیے نقصان دہ یا زہریلے نہیں ہوتے۔

یہ صرف ان چیزوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جن کے خلاف استعمال کیے جاتے یعنی صرف اپنے دشمن کے۔۔ کسی سپرے کی طرح ہر زندہ چیز کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے۔

خرچ اور آمدن کی نسبت، کیمیکلز کی نسبت سے زیادہ بہتر ھے۔

نقصان دہ جانداروں کو روکنے،کم کرنے اور مارنے کا ایک مو¿ثر ذریعہ ہیں۔

بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ کے کم استعمال یا عام نہ ہونے کے اسباب یہ ہیں۔

یہ ایک موثر علاج ہے مگر اپنے عمل کے لیے بہت زیادہ وقت لیتا ہے جبکہ لوگ فوری اثر چاہتے ہیں۔ بالکل ایسے جیسے انگریزی(ایلوپیتھی) اور دیسی ادویات کے درمیان پایا جاتا ہے۔

بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ کا ڈھونڈنا،پالنا اور بڑھانا ایک وقت طلب کام ہے۔ ایک بائیولوجیکل کنٹرول ایجنٹ بنانے کے لیے سالوں بھی لگ سکتے ہیں۔

سب سے بڑی وجہ ہمارے کسان بھائیوں کی نا خواندگی یا لا علمی ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فصلوں کی حفاظت کے لئے ان کا ستعمال ترک کردیا جائے۔میرے خیال میں اسکا انتظام سرکاری طور پر ہونا چاہئے ۔محکمہ زراعت کو اس پر لازمی غور کرنا چاہئے۔

..

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید : بلاگ