تنقید سے جمہوریت کو خطرہ، عدل کیلئے ریلیاں نہیں، اداروں کو مضبوط کیا جاتاہے: شاہ محمود قریشی

تنقید سے جمہوریت کو خطرہ، عدل کیلئے ریلیاں نہیں، اداروں کو مضبوط کیا جاتاہے: ...
تنقید سے جمہوریت کو خطرہ، عدل کیلئے ریلیاں نہیں، اداروں کو مضبوط کیا جاتاہے: شاہ محمود قریشی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عمرکوٹ (سید ریحان ہاشمی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ اداروں پر تنقید کرنے سے جہموریت کو خطرہ ہے, عدل کےلیے ریلیاں نہیں نکالی جاتی ہیں بلکہ اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے تحریک انصاف کاوفد عوامی تحریک کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا, مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج عمرکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی .

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا ہے نواز شریف کی باتوں سے لگتا ہےکہ نواز شریف نے عدلیہ کا فیصلہ ذہنی طور پر قبول نہیں کیا ہے اداروں پر تنقید کرنے سے ادارے کمزور ہوتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نےکہا کہ عدل کےلیے ریلیاں نہیں نکالی جاتی اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اداروں پر تنقید کرنے سے جہموریت کو خطرہ ہے ,انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا ہے, مسلم لیگ کی جانب سے شہبازشریف کے وزیراعظم نامزد کیے جانے پر شاہ محمود قریشی نےکہا کہ آہندہ کے وزیراعظم کا فیصلہ پاکستان کی عوام کرینگے.

شاہ محمود قریشی نےکہا پاکستان تحریک انصاف لوگوں کی امید ہے اور پی ٹی آئی عام انتخابات میں چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی, تحریک انصاف کے نئے جنرل سیکرٹری کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا. شاہ محمود قریشی نےکہا کہ تحریک انصاف سندھ میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی شاہ محمود قریشی میڈیا سے بات کرنے کے بعد ایک بڑے قافلے کے ساتھ تھر کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ چھاچھرو تھر میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرینگے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے .

مزید : سیاست /علاقائی /سندھ /عمرکوٹ