مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار، لیکن الیکشن کہاں سے لڑیں گی؟ بڑی خبرآگئی

مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار، لیکن الیکشن کہاں سے لڑیں گی؟ بڑی ...
مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار، لیکن الیکشن کہاں سے لڑیں گی؟ بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے 2018کے انتخابات میں وزارت عظمی کے امیدوار کیلئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نامزدگی کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا امیدوار کون ہو گا،اس پر سیاسی حکومتی اور جماعتی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں اور پارٹی حلقے اس حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام لے رہے ہیں جو اس وقت سیاسی اور جماعتی محاذ پر اپنے والد نواز شریف کی معاونت کی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہی ہیں.

لائیو نشریات، میچ یا اپنی پسند کا ڈرامہ دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر موجود ’لائیوٹی وی‘‘کے آپشن یا پھر یہاں کلک کریں۔

پنجاب کو مسلم لیگ ن کی سیاست کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور طویل عرصہ تک خود میاںنواز شریف کی پنجاب کی سیاست پرگرفت رہی لہذا سمجھا جا رہا ہے کہ اس وقت پارٹی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام اب وزارت اعلیٰ طور پر لیا جا رہا ہے اور انہوں نے پنجاب سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی شروع کررکھی ہیں ۔دوسری جانب غیر اعلانیہ طور پر تین وفاقی وزراخواجہ محمد آصف ،احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق کے قریبی ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی نشست پر بھی الیکشن لڑیں گےاور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر رکھا ہے گوکہ مریم نواز شریف کا نام ضابطہ طور پرپنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے ہی لیا جا رہا ہے البتہ پارٹی کے زمہ داری زرائع اس امر کی تصدیق کر رہے ہیں کہ مریم نواز آئندہ لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں سے امےدوار ہوں گی۔روزنامہ خبریں کے مطابق مریم نواز کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120این اے 123اور پنجاب کے اسمبلی کے حلقے پی پی 147اور پی پی 144زیرغور ہیں اور غیر اعلانیہ طور پر یہاں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

مزید :

سیاست -