نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم میں ایسا آل راﺅنڈر شامل ہو گیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم میں ایسا آل راﺅنڈر شامل ہو گیا کہ ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان ہو گیا ہے جس میں دو کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں ینگ ٹیلنٹ اور بہترین کارکردگی دکھانے والے فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں شامل ہونے والے فہیم اشرف نے ابھی تک متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستانیوں کے دل جیتے ہیں ۔سری لنکا کے خلاف سریز میں فہیم اشرف نے ایک ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ سر ی لنکا کے خلاف ہی ٹی ٹوئنٹی سریز میں مسلسل تین وکٹیں لے کر ہیٹر ک بھی کی تھی ۔دوسری جانب وہ اپنی بیٹنگ کے حوالے سے بھی پر اعتماد دکھائی دیتے ہیں اور ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹنگ کی صلاحیتیں پاکستانیوں کو دکھاناچاہتے ہیں ۔دھواں دار بیٹنگ کی بھر پور صلاحیت رکھنے والے فہیم اشرف نے نیشنل ٹی 20کے میچ میں بھی دھوم مچا ئی اور فلک شگاف چھکے مارتے ہوئے تن تنہا ٹیم کو میچ جتوا یا۔راولپنڈی ریجن کے خلاف فیصل آباد ریجن کو جیت کے لیے 12گیندوں پر 28رنز درکار تھے تو فہیم اشرف نے سہیل تنویر کو ایک ہی اوور میں 2چھکے مار کر جیت کی راہ ہموار کی اور پھر آخری اوور میں چھکا لگا کر فتح کو یقینی بنا یا ۔

فہیم اشرف کی بیٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے کہا کہ فہیم اشرف کی پچ ہیٹنگ رینج بہت زیادہ ہے کیونکہ وہ بیٹنگ میںبہت اچھے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سریز میں فہیم اشرف مضبوط ہٹر ثابت ہو سکتے ہیں ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...