”فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیں گے “اہم مغربی ملک اور امریکہ کے بڑے اتحادی نے ایسا اعلان کردیا کہ مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

”فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیں گے “اہم مغربی ملک اور امریکہ کے بڑے ...

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے صدر ایمانول مائکروں نے کہا ہے کہ امریکا خود کودیوارسے لگارہا ہے لیکن کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم میں ایسا آل راﺅنڈر شامل ہو گیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے پیرس میں فرانس کے صدر ایمانول مائکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے دیانت دار مذاکرات کار کا درجہ کھو دیا ہے، ہم امریکا سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اب امریکی امن کوششوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پرفرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طورپر تسلیم کرلیں گے ہم ہرگز ایسی غلطی نہیں کریں گے جس سے فلسطین اسرائیل کا دشمن بن جائے،امریکا خود کودیوارسے لگارہا ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فسلطین اوراسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...