بھارت کو القدس کے معاملے پر اسرائیل کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے تھی:بی جے پی

بھارت کو القدس کے معاملے پر اسرائیل کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے تھی:بی جے پی
بھارت کو القدس کے معاملے پر اسرائیل کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے تھی:بی جے پی

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنماء سبرامنیم سوامی نے کہاہے کہ بھارت نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ووٹ نہ دے کر بڑی غلطی کی ہے۔

بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں سبرامنیم سوامی کا کہناتھاکہ چونکہ بھارت بین الاقوامی برادری کے ساتھ رہاہے جسے بہتی لہروں کے ساتھ تیرنا کہتے ہیں اور ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ایسے میں مخالفت درست اقدا م نہیں تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے حوالے سے انڈیا نے مسلم دنیا اور یورپی طاقتوں کے ساتھ کھڑے کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی