برطانوی وزیراعظم کے جہاز کے گرد ہوا میں ہی لڑاکا طیاروں نے گھیرا ڈال لیا کیونکہ ۔۔۔

برطانوی وزیراعظم کے جہاز کے گرد ہوا میں ہی لڑاکا طیاروں نے گھیرا ڈال لیا ...
برطانوی وزیراعظم کے جہاز کے گرد ہوا میں ہی لڑاکا طیاروں نے گھیرا ڈال لیا کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے اپنے خصوصی طیارے میں محو سفر تھیں کہ اچانک ان کے طیارے کو دو لڑاکا طیاروں نے آ کر گھیر لیا اور سگنلز دے کر اپنے میزائل دکھانے لگے لیکن تھریسامے یہ منظر دیکھ کرخوفزدہ ہونے کی بجائے انتہائی خوش ہوگئیں، بھلا کیوں؟ کیونکہ وہ طیارے برطانوی رائل ایئرفورس ہی کے تھے جن کے پائلٹ اپنی وزیراعظم کو اپنی مہارت دکھا رہے تھے۔


ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے طیارے کا سراغ لگا کر سکوارڈن 3اور سکوارڈن 11کے لڑاکا جہاز ان کے طیارے کے گرد پہنچ گئے اور وہی سگنلز دینے لگے جو دشمن کے طیاروں کو دیکھ کر دیئے جاتے ہیں۔ پھر پائلٹوں نے اپنے طیاروں کو ایک طرف موڑ کر وزیراعظم کواپنے لڑاکاطیاروں کے نیچے لگے میزائل بھی دکھائے، اور بعد ازاں وزیراعظم کے طیارے سے فضاءمیں ایندھن بھی حاصل کیا۔نورفوک کے ساحلی علاقے میں اترنے کے بعد وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ ”آج مجھے اپنے بہادر پائلٹوں کی مہارت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جس پر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔“