وہ آدمی جس کی حرکتوں سے شیطان بھی شرما جائے، اپنی ہی بیٹی کو ریپ کرنے کے 34سال بعد اپنی نواسی کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کر ڈالی کہ ہر شخص توبہ پر مجبور ہو جائے

وہ آدمی جس کی حرکتوں سے شیطان بھی شرما جائے، اپنی ہی بیٹی کو ریپ کرنے کے 34سال ...
وہ آدمی جس کی حرکتوں سے شیطان بھی شرما جائے، اپنی ہی بیٹی کو ریپ کرنے کے 34سال بعد اپنی نواسی کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کر ڈالی کہ ہر شخص توبہ پر مجبور ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک شیطان صفت آدمی نے 34سال قبل اپنی 5سالہ سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اتنے سالوں بعد جب وہ ایک بیٹی کی ماں بنی تو اس کی بیٹی کے ساتھ بھی ایسی انسانیت سوز حرکت کر ڈالی کہ ہر شخص توبہ پر مجبور ہو جائے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی بیٹی نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو کبھی رپورٹ ہی نہیں کیا۔ چار سال قبل جب وہ ماں بنی تو اپنی بیٹی کو اپنے نانا کے قریب رہنے کی اجازت دے ڈالی۔


اس 79سالہ درندے نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنی 4سالہ نواسی کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔ اس بار اس کی بیٹی نے اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے گرفتار کرکے ملزم کو ایپاسوک ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کر دیا جہاں اس نے اعتراف جرم کر لیا اور جج نے اسے 18ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم پراسٹیٹ کینسر کا مریض ہے اور اس کی جسمانی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے، اس کے باوجود وہ ایسی گھناﺅنی حرکت سے باز نہیں آیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -