خبریں پڑھتے پڑھتے نیوز اینکر کو اپنے بھائی کی موت کی خبر دینا پڑ گئی، یہ کیسے کیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

خبریں پڑھتے پڑھتے نیوز اینکر کو اپنے بھائی کی موت کی خبر دینا پڑ گئی، یہ کیسے ...
خبریں پڑھتے پڑھتے نیوز اینکر کو اپنے بھائی کی موت کی خبر دینا پڑ گئی، یہ کیسے کیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صنعائ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک یمنی نیوز اینکر کو اپنے ہی بھائی کی موت کی خبر پڑھنی پڑ گئی جس پر اس کی ایسی حالت ہوئی کہ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سہیل ٹی وی (Suhail TV) کے نیوزاینکر محمد الظبیانی کا بھائی امین گزشتہ دنوں ملٹری پولیس کیمپ پر ہونے والی سعودی اتحاد کی فضائی بمباری میں جاں بحق ہوا تھا۔ یہ کیمپ دارالحکومت صنعاءمیں حوثی باغیوں کے زیرانتظام چل رہا تھا۔

جب یہ خبر آئی تو محمد کی آواز بھرا گئی لیکن وہ ایک لمحے کے لیے رکا، خود کو سنبھالا اور پھر خبر پڑھنی شروع کر دی، تاہم خود کو سنبھالنے کے باوجود اس کی آواز بار بار ٹوٹتی اور لڑکھڑاتی رہی۔ اس نے خبر میں بتایا کہ ”28سالہ امین دیگر درجنوں افراد کے ساتھ صنعاءکے پولیس کیمپ میں یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا جس پر بمباری ہوئی اور ان میں سے اکثر جاں بحق ہو گئے۔ آج امین کی میت یمن کے جنوب مغربی صوبے ظامر پہنچا دی گئی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس