ریسٹورنٹ کا مالک یہ پاکستانی امریکہ میں اپنے ریسٹورنٹ میں تمام غریبوں کو مفت کھانا کھلاتا ہے اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ جان کر ہر پاکستانی کو اس پر بے حد فخر ہو گا

ریسٹورنٹ کا مالک یہ پاکستانی امریکہ میں اپنے ریسٹورنٹ میں تمام غریبوں کو مفت ...
ریسٹورنٹ کا مالک یہ پاکستانی امریکہ میں اپنے ریسٹورنٹ میں تمام غریبوں کو مفت کھانا کھلاتا ہے اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ جان کر ہر پاکستانی کو اس پر بے حد فخر ہو گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس سے محض ایک بلاک کی دوری پر ایک پاکستانی شخص کا ریسٹورنٹ ہے جو تمام غریب اور بے گھرافراد کو مفت کھانا مہیا کرتا ہے اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ جان کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس نیک دل شخص کا نام منان ہے جس نے اپنی والدہ کے نام پر ’سکینہ حلال گرِل‘ (Sakina Halal Grill)کے نام سے ہوٹل بنا رکھا ہے۔ اس کی والدہ کا 26سال پہلے انتقال ہو چکا ہے۔

منان غرباءاور مساکین کو عمومی مخیر ہوٹلوں کی طرح قطار میں کھڑا کرکے کھانا مہیا نہیں کرتا بلکہ عزت و احترام کے ساتھ انہیں ڈائننگ ایریا میں عام گاہکوں کی طرح بٹھا کر کھانا کھلاتا ہے۔منان 1996ءمیں پاکستان کے ایک چھوٹے سے گاﺅں سے امریکہ پہنچا۔ تب اس کی جیب میں صرف3ڈالر تھے۔ دنیا سے غربت کا خاتمہ اس کا بچپن ہی سے خواب تھا چنانچہ اس نے پیسے ہاتھ آنے پر غرباءکے لیے یہ ہوٹل قائم کر لیا۔

منان کا کہنا ہے کہ ”کسی کو دیکھ کر محض مسکرا دینا بھی بہت بڑی نیکی ہے، اور کسی بھوکے کو کھانا کھلا کر کتنا سکون ملتا ہے، اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں امریکی مسلمان ہوں اور میرا عقیدہ ہے کہ جب میں غریبوں اور بھوکوں کو کھانا دیتا ہوں تو اللہ مجھے دیکھ رہا ہوتا ہے۔“

مزید : بین الاقوامی