برطانوی فوجی نے سمندر کی تہہ میں امریکی خاتون کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

برطانوی فوجی نے سمندر کی تہہ میں امریکی خاتون کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ دیکھ ...

واشنگٹن(این این آئی)برطانوی فوج کے سارجنٹ نے سمندر کی تہہ میں امریکی خاتون کے ساتھ شادی کر لی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

امریکی ٹی وی کے مطابق 4 سال قبل باہمی محبت کے اسیر ہونے والے اس جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے سمندر کی تہہ میں مرجانی جل پتھروں اور جل پریوں کے بیچ اپنی شادی برپا کی۔ شادی کی یہ منفرد تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں’ یو ایس‘ نیشنل نیوی ریزرو میں جزیرہ ’کی لاگور‘ میں انجام پائی جس میں دلہا اور دلہن نے شادی کے باہمی عہد وپیمان کے لیے کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا۔برطانوی شہر لیسٹر سے تعلق رکھنے والے فوجی’’تھامس مولڈ ‘‘نے 2013ء میں ’فلوریڈا کیز‘ میں ’امورائی ڈائیو‘ سیر گاہ میں پیراکی کی ایک فوجی مشق میں حصہ لیا تو امریکی’’ سینڈرا ہائیڈ ‘‘ وہاں پیراکی کی کوچ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ دونوں ایک دوسرے کی محبت کے اسیر ہوگئے۔

اس کے بعد ہائیڈ نے کئی بار لیسٹر کا سفر کیا ج کہ مولڈ بھی اپنی محبوبہ سے ملنے امریکا جاتا رہا۔انہوں نے شادی کے لیے لیسٹر کے ایک چرچ کا انتخاب کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے پروگرام تبدیل کرتے ہوئے زیر آب سادہ مگر مشکل شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔نوبیاہتا جوڑا فلوریڈا کیز میں ہنی مون منانے کے بعد لندن میں رہائش اختیار کرے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...