بچوں کو ماں کے پاس بھیجنے کے لیے عمران خان اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو سلیمان اور قاسم کی ایسا کام کرتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آگئیں کو پاکستانی کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

بچوں کو ماں کے پاس بھیجنے کے لیے عمران خان اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان اپنے والد سے ملاقات کے بعد واپس ماں کے پاس جانے کے لیے لندن روانہ ہو گئے ۔ایک ہفتہ پاکستان میں گزارنے کے بعد سلیمان اور قاسم خان جب لندن روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ائیر پورٹ آئے تو اس موقع پر عمران خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔

حیران کن طور پر عمران خان کے بیٹے بھی ائیر پورٹ پر عام لوگوں کی طرح لائن میں لگے رہے اور کوئی وی آئی پی پروٹوکول حاصل نہیں کیا جن کی تصاویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا اور صارفین نے اس اقدام کو خوب سراہا ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاسم خان اور سلیمان خا ن نے عام لوگوں کی طرح لائن میں لگ کر ائیر پورٹ پر ہونے والی معمول کی کارروائی مکمل کی ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دبئی سے لندن جاتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخارچودھری اور ان کے بیٹے کی ایک شخص کے ساتھ لائن میں نہ لگنے پر تلخ کلامی ہو گئی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈ یا شیئر ہو گئی تھی ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...