متحدہ قائد کا قریبی ساتھی ماما رئیس ملائشیاسے گرفتار:نجی ٹی وی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا ماما رئیس کو ملائشیا سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کو متحدہ بانی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے ۔
برطانوی فوجی نے سمندر کی تہہ میں امریکی خاتون کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
نجی چینل ”92نیوز “کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ رئیس ماماکو ملائشیا سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم ٹارگٹ کلنگ، قبضہ مافیا اور بلدیہ کیس میں مطلوب ہے ،کراچی میں آپریشن کے دوران یہ شخص پاکستان سے بھاگ کر دبئی اور جنوبی افریقہ بھاگ گیا تھا۔ملزم کے حوالےسے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلنگ کا سیل کا انچارج تھا