گوجرانوالہ ، فیکٹری میں آتشزدگی ، 2افراد جاں بحق

گوجرانوالہ ، فیکٹری میں آتشزدگی ، 2افراد جاں بحق
گوجرانوالہ ، فیکٹری میں آتشزدگی ، 2افراد جاں بحق

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ میں فیکٹر ی میں آتشزدگی کے باعث2افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے میں واقع ماڈل ٹاون فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کافی دیر کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ریسکیو حکام کا کہناہے کہ واقعے میں2افراد جھلس کر موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امدا د کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ 

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...