چین نے ملزمان کے اہلخانہ کی تسلی کے لئے قابل تحسین قدم اٹھا لیا

چین نے ملزمان کے اہلخانہ کی تسلی کے لئے قابل تحسین قدم اٹھا لیا
چین نے ملزمان کے اہلخانہ کی تسلی کے لئے قابل تحسین قدم اٹھا لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(این این آئی)چین نے ملزمان کے اہلخانہ کو 2 گھنٹے کے اندر اندر آگاہ کرنے کا قانون تیار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں ایک نئے قانون کے تحت کرپشن کے خلاف جاری مہم میں حکام کو ملزمان کو قید کے دوران حفاظت فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ان اقدامات میں ملزمان کی قید سے متعلق ان کے اہلخانہ اور آجران کو ایک روز کے اندر اندر اطلاع کرنا شامل ہے یہ پوچھ گچھ کے خفیہ نظام کو تبدیل کرنے کی جانب اقدامات کی کڑی ہے۔صدر شی جن پنگ نے عزم ظاہر کیا کہ حکمران کمیونسٹ پارٹی میں کرپشن کو ختم کرنے کے لئے جاری ان کی جنگ میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی یہاں تک کہ ہر سطح کے عہدیداران بدعنوانی ترک کردیں اور بدعنوان کہلائے جانے سے خوفزدہ ہوں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی