برطانوی شہزادی نے اپنے کوٹ پر یہ کیا چیز لگا رکھی ہے کہ تصویر سامنے آنے پر پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا؟ اس کی حقیقت جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

برطانوی شہزادی نے اپنے کوٹ پر یہ کیا چیز لگا رکھی ہے کہ تصویر سامنے آنے پر ...
برطانوی شہزادی نے اپنے کوٹ پر یہ کیا چیز لگا رکھی ہے کہ تصویر سامنے آنے پر پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا؟ اس کی حقیقت جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

  

لندن (نیوز ڈیسک) بیش تر ایشیائی و افریقی ممالک سے برطانوی استعمار کا خاتمہ ہوئے پون صدی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے، شہزادیاں آج بھی خود کو حکمران اور ان ممالک کے عوام کو اپنے غلام سمجھتے ہیں۔ اگرچہ بدلے ہوئے وقت میں اس سوچ کا کھلے الفاظ میں اظہار ممکن نہیں لیکن وقتاً فوقتاً شاہی خاندان کے افراد ایسی افسوسناک حرکات ضرور کرتے رہتے ہیں جو ان کی سوچ کی چغلی کھاتی ہیں۔ 

ملکہ برطانیہ کی جانب سے بکنگھم پیلس میں دیئے گئے کرسمس لنچ کے موقع پر شہزادی مائیکل آف کینٹ نے بھی ایک ایسا ہی کام کر ڈالا ہے، جس نے انسانی مساوات پر یقین رکھنے والے ہر شخص کو سیخ پا کر دیا ہے۔ دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق شہزادی مائیکل آف کینٹ نے تقریب میں شرکت کے دوران ایک ایسا بروچ (لباس پر آویزاں کیا جانے والا زیور) پہن رکھا تھا جس میں ایک سیاہ فام افریقی غلام کو دکھایا گیا تھا۔ اس بروچ کا ڈیزائن تاج برطانیہ کے غاصبانہ دور کا آئینہ دار تھا، جب برطانوی نواب اور ان کی رانیاں غلاموں کی شبیہہ اپنے زیورات میں کندہ کروایا کرتے تھے۔

اتفاق کی بات ہے کہ لنچ کی تقریب میں شہزادہ ہیری کی منگیتر میگن مارکل بھی شامل تھیں جو کہ مخلوق النسل ہیں ۔ ان کے والد سفید فام اور والدہ سیاہ فام ہیں۔ شہزادی مائیکل آف کینٹ کے کوٹ پر سجے بروچ کے ڈیزائن کو ’بلیکمور‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ اس آرٹ کا تعلق اٹھاریں صدی سے ہے اور عموماً اس میں افریقی غلاموں کو دکھایا جاتا ہے۔

شہزادی کے اس نسل پرستانہ اقدام پر انٹرنیٹ صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ایک انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا ”یوں نظر آتا ہے کہ شاہی تقریبات میں غلامی سے جنم لینے والے آرٹ کو زیب تن کرنا بہت پسند کیا جاتا ہے۔ “ ایک اور نے کہا ” ایک ریپبلکن کے طور پر میں شہزادی مائیکل آف کینٹ کے رویے کو انتہائی افسوسناک اور اشتعال انگیز پاتا ہوں۔ “ اسی طرح ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا ” میرا خیال ہے کہ شہزادی مائیکل آف کینٹ کی جانب سے دور غلامی کا عکاس بروچ پہننا تقریب میں شریک میگن مارکل کیلئے بھی توہین آمیز رہا ہو گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس