شہدا کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے اور عدلیہ کی بالا دستی کو قبول کریں :سینیٹر سراج الحق

شہدا کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے ...
شہدا کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے اور عدلیہ کی بالا دستی کو قبول کریں :سینیٹر سراج الحق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اب تک اسی بات کو لے کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا ؟ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے عدلیہ کی بالادستی اور فیصلے کو دل سے تسلیم کر لیناچاہیے ،انتخابات کا بروقت انعقاد ملک میں جمہوری پراسس کے تسلسل کے لیے نہایت ضروری ہے ،پارلیمنٹ سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کی منظوری کے بعد اب چہ میگوئیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور سیاسی جماعتوں کو بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرناچاہیے ،الیکشن کمیشن 2018 ءکے انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کو یقینی بنائے اور انتخابات کو دولت کا کھیل بنانے والوں کار استہ روکے، سیاسی جماعتیں کرپٹ اور بد دیانت لوگوں کو اپنی صفوں میں گھسنے کا موقع نہ دیں اور سیاست کو کاروبار اور دولت سمیٹنے کا ذریعہ سمجھنے والی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں،عوام کو دیانتدار اور اہل قیادت دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کو ماں کے پاس بھیجنے کے لیے عمران خان اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو سلیمان اور قاسم کی ایسا کام کرتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آگئیں کو پاکستانی کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

 لاہو رمیں لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے گھر فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے شہدا کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہدا کے خاندان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،یہ خاندان قوم کے محسن اور ملکی سا لمیت کے اصل محافظ ہیں ،حکومت شہدا کی قربانیوں کا کھلے دل سے اعتراف کرے اور شہدا کے خاندانوں کو قومی ہیرو قرار دیا جائے،دہشتگردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا، ہم نے ایک لاکھ سے زائد جانی اور سو ارب ڈالر سے زیادہ معاشی نقصان برداشت کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے ہمارے جوان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے اور ہم آج بھی اپنے جوانوں کے لاشے اٹھارہے ہیں جبکہ امریکی صدرٹرمپ اور نائب صدر پاکستان کو کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی خوف سے تھر تھر کاپنے والے حکمرانوں کی بزدلی نے قوم کو سخت مایوس کیاہے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جرا ¿ت کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ فاٹا پر جلد از جلد عملدرآمد ہوناچاہیے ،فاٹا اصلاحات کا بل اسمبلی میں نہ لانا حکومتی نااہلی ہے ،فاٹا کا مسئلہ قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے خلاف پوراعالم اسلام متحد ہے جس سے امت کو ایک تقویت ملی ہے ،بیت المقدس کے مسئلے نے پوری امت کو بیدار کردیاہے، اب عالم اسلام کے حکمرانوں کو مل بیٹھ کر ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرناچاہیے اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے متحد ہو کر عملی جدوجہد کا آغاز کردیناچاہیے ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز  اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...