عالمی فیشن ایوارڈ اسلام پسند چیچن صدر کی صاحبزادی کے نام

عالمی فیشن ایوارڈ اسلام پسند چیچن صدر کی صاحبزادی کے نام
عالمی فیشن ایوارڈ اسلام پسند چیچن صدر کی صاحبزادی کے نام

گروزنی(این این آئی)بین الاقوامی فیشن کے ایک حالیہ مقابلے میں چیچن صدر رمضان قادیروف کی صاحبزادی عائشہ قادیروف نے عالمی فیشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق عائشہ قادیروف نے یہ ایوارڈ روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ تقریب کے دوران وصول کیا۔روس میں بین الاقوامی مرسڈیز بینز کمپنی کی جانب سے ایک ہفتے تک فیشن مقابلہ منعقد کیاگیا تھا۔ اس فیشن شو میں 47 مختلف مواقع پر استعمال ہونے والے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی تھی۔ ان میں محجب خواتین کی مناسبت سے حجاب ملبوسات کی نمائش چیچن صدر کی 18 سالہ صاحبزادی عائشہ قادیروف نے کی۔واضح رہے کہ عائشہ اپنی والد کے9 سال قبل قائم کردہ فردوس ملبوسات فیشن مرکز کی چیئر پرسن ہیں۔ اس مرکز سے محجب خواتین کے لیے مختلف ڈیزائن کے پہناوے پیش کیے جاتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...