خلا میں فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان ہوگیا، یہ اعلان کس نے کیا؟امریکہ نہیں بلکہ،،،

خلا میں فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان ہوگیا، یہ اعلان کس نے کیا؟امریکہ ...
خلا میں فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان ہوگیا، یہ اعلان کس نے کیا؟امریکہ نہیں بلکہ،،،

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(صباح نیوز)روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کرے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی خلائی ایجنسی ’’ روسکوسموس‘‘ نے اس سلسلے میں تحقیق کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔خلا میں گردش کرتے اس پرتعیش ہوٹل (لگژری آربیٹل سوئیٹ)میں 4 کمرے ہوں گے جن میں سے ہر ایک حجم 2مکعب میٹرز ہوگا۔ کمرے میں زمین کو دیکھنے کیلئے روشن دان بھی ہوگا لیکن یہاں قیام سستہ نہیں ہوگا۔سیاحوں سے ایک سے 2 ہفتے کے قیام کیلئے 40 ملین ڈالرز (تقریبا 4 ارب 42 کروڑ 35 لاکھ روپے) فی کس وصول کیے جائیں گے جبکہ ایک ماہ کے قیام کیلئے اضافی 15 ملین ڈالرز وصول کیے جائیں گے۔یہی نہیں اس ہوٹل میں لاؤنج ایریا بھی ہوگا جس میں 16 انچ کی کھڑکی ہوگی جبکہ 2 ہائیجین اور میڈیکل سٹیشن بھی ہوں گے۔سیاحوں کی صحت کیلئے انہیں ورزش کے آلات اور وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -