فلپائن میں سمندری طوفان ،آسمانی تودوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 140سے تجاوز کر گئی

فلپائن میں سمندری طوفان ،آسمانی تودوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی ...
فلپائن میں سمندری طوفان ،آسمانی تودوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 140سے تجاوز کر گئی

  

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائن میں خوفناک سمندری طوفان،آسمانی تودوں کے گرنے اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 140سے تجاوز کر گئی ،کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ،سیلاب کے باعث پیاگاپو نامی علاقہ بھی شدید متاثر ہوا جہاں 40 مکانات تباہ اور 10  افراد ہلاک ہوئے جبکہ حکام نے طوفان کی شدت اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں  میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک جنت،جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود اور ماحول بھی موافق ہے: سعودی سرمایہ کار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقوں میں طوفان ، سیلاب ،اور آسمانی تودوں کے گرنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،مرنے والوں کی تعداد میں ہفتہ کو اس وقت اچانک تیزی سے اضافہ ہوا جب امدادی کارکنان نے ایک دریا سے درجنوں افراد کی لاشیں برآمد کیں۔سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پیا گاو گاؤں میں 40 کے قریب گھر تباہ ہوئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ طوفان کی وارننگ کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے زیادہ نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔

فلپائن کے جنوبی علاقے میں گردابی طوفان کی وجہ سے زمینی تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے تقریباً 90افراد ہلاک اور 20سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں،پولیس اور محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بھیانک حادثہ جنوبی جزیرے منداناؤ میں پیش آیا ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج (ہفتے کو ) رات دیر گئے طوفان کے مغربی جزیرے پالاوان سے ٹکرانے کی بھی پیش گوئی کر رکھی ہے۔سیلاب کے باعث پیاگاپو نامی علاقہ بھی شدید متاثر ہوا جہاں 40 مکانات تباہ اور10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دریائے سالوگ میں طغیانی کے باعث پانی کا ریلا متعدد دیہاتوں میں تباہی کا باعث بنا۔سرکاری حکام کے مطابق دشوار گزار علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ فلپائن میں تقریباً ہر سال متعدد طوفان آتے ہیں جو سینکڑوں انسانی جانوں کی بھینٹ لے لیتے ہیں، آج سے چار سال قبل بھی فلپائن میں شدید ترین طوفان آیا تھا جس سے تقریباً 7350 افراد ہلاک اور وسطی فلپائن میں متعدد علاقے بری طرح متاثر ہوئے تھے تاہم 2 کروڑ کی آبادی والے جزیرے منڈاناؤ میں اس طرح کے طوفان بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : بین الاقوامی