کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا :وقار یونس

کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا :وقار یونس
کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا :وقار یونس

  

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان انڈر 16 فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہناتھا کہ پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں تاہم فٹنس کے فرق کو دور کرنا ہوگاکیونکہ فٹنس ٹیسٹ بہت ضروری ہیں اور اس کلچر سے ہی قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیسی کارکردگی کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹین تفریح سے بھرپور ہے تاہم ابھی اس فارمیٹ کو عام ہونے میں وقت لگے گا، ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز پر تنقید درست نہیں اور ڈیوک بال سے دو سال تک لازمی کھیلنا ہوگا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل