پاکستانی حملے میں میجر سمیت 4 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ، 2 زخمی :ہندوستان کا واویلا

پاکستانی حملے میں میجر سمیت 4 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ، 2 زخمی :ہندوستان کا ...

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی فوج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے ایک میجر سمیت چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 2اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نےآج رات تک مطلوبہ معلومات فراہم نہ کیں تو 25دسمبر کو کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات ممکن نہیں: پاکستان نے ڈیڈ لائن دے دی

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے راجوری میں واقع لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہندوستانی فوج کے میجر مہار کر امباداس،لانس نائیک گرمیل سنگھ  ، لانس نائیک کلدیپ سنگھ  اور سپاہی پرگت سنگھ  ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں،جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ،بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا32سالہ میجر مہار کر امباداس مہاراشٹر کے ضلع باندرا کا رہائشی اور شادی شدہ تھا جبکہ 34سالہ کلدیپ سنگھ بھارتی پنجاب کا رہنے والا تھا  جبکہ تیسرے ہلاک ہونے والے30سالہ فوجی اہلکار پرگت سنگھ ہریانہ کے ضلع کرنال کا رہائشی تھا ۔بھارتی فوجی ترجمان نے پاکستانی فوج کو روایتی گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے فوجی جوانوں کی ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دے گا ،پاکستانی فوج کے حملے میں مارے جانے والے فوجی بھارت کے بہادر سپوت تھے ،انڈیا ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا ۔دوسری طرف بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ رواں سال میں ہندوستانی فوج کے 80اہلکار پاکستانی فوج کی فائرنگ سے اب تک مارے جا چکے ہیں ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...