بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ پیرکو اسلام آباد پہنچیں گے:ترجمان دفترخارجہ

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ پیرکو اسلام آباد پہنچیں گے:ترجمان ...
بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ پیرکو اسلام آباد پہنچیں گے:ترجمان دفترخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں کہ بھارت نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ پیر 25دسمبر کی اسلام آباد پہنچیں گے اور اسی دن واپس چلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کمرشل فلائٹ سے اسلام آباد آئیں گی ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کے ہمراہ ہوں گے۔


واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ جواب پاکستان کی جانب سے آج رات تک دی گئی آخری ڈیڈ لائن کے بعد آیا ہے ،پاکستان نے کہا تھا کہ اگر بھارت ایسے ہی ٹال مٹول سے کام کر تا رہا تو آج کی رات گزرنے کے بعد اس ملاقات کوممکن کروانا مشکل ہوگا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

اہم خبریں -قومی -