سری لنکا، مسافر بس ندی میں گرنے کے باعث 2 مسافر ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے

سری لنکا، مسافر بس ندی میں گرنے کے باعث 2 مسافر ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے
سری لنکا، مسافر بس ندی میں گرنے کے باعث 2 مسافر ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے

کولمبو (آن لائن) سری لنکا کے شہر راتناپورہ میں مسافر بس ندی میں گرنے کے باعث 2 مسافر ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔

سری لنکن پولیس کے مطابق شہر راتنا پورہ میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس یوٹرن کرتے ہوئے پھسل کر قریب ندی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 مسافر ہلاک اور 44 زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ متعدد کی حالت نازک ہے تاہم پولیس نے حادثے کے سبب سے متعلق بتایا کہ تاحال کوئی واضح اطلاع موصول نہیں ہو سکی کہ اصل میں حادثہ کس وجہ سے پیش آیا؟ جبکہ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ واضح رہے کہ متاثرہ بس دارالحکومت کولمبو کی طرف محو سفر تھی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...