پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوئے: ایاز صادق

پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوئے: ایاز صادق
پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوئے: ایاز صادق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوئے۔

اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا افغانستان کے سپیکر سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ،مستحکم اور خوشحال افغانستان کاخواہاں ہے پاکستان ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور سالمیت پر مکمل یقین رکھتا ہے،پاک افغان تعلقات مشترکہ ثقافت اور مفادات کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔اس موقع پرافغان سپیکر کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان سے برادرانہ تعلقات اور پالیمانی روابط کا فروغ چاہتا ہے،دہشت گردی تمام ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اس کانفرنس کے ذریعے دہشتگردی سمیت علاقائی ترقی کے مسائل سنجیدگی سے حل کر نے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے پہلی چھ ملکی سپیکرز کانفرنس اتوار کے ر وز اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں امن، روابط اور خوشحالی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے افغانستان ،ایران اور ترکی کے سپیکر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ چین اور روس بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...