کراچی میں سمندری آلودگی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

کراچی میں سمندری آلودگی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کراچی میں سمندری آلودگی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے ڈ پٹی اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہوئے: ایاز صادق

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلہ5صفحات پر مشتمل ہے جس میں عبوری حکم نامہ شامل ہے ،حکم نامہ میں کہا گیاہے کہ صنعتی،میونسپل،انڈسٹریل فضلے کے بغیرٹریٹمنٹ کے سمندرمیں جاناسنگین معاملہ ہے گندے پانی کی ملاوٹ سے ملکی ساحلی پٹی تباہ ہورہی ہے،فضلے کی سمندرمیں آمیزش میرین لائف کی مکمل تباہی کاباعث بن رہی ہے۔سپریم کورٹ نے ہدایات دی ہیں کہ چیف سیکرٹری ٹریٹمنٹ منصوبوں کی مقررہ مدت تک تکمیل یقینی بنائیں اور سرکاری و نجی ہسپتالوں کی صورتحال کی رپورٹ پیش کی جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...