عراق اور شام میں داعش کو کچل دیاگیا:برطانوی وزیراعظم

عراق اور شام میں داعش کو کچل دیاگیا:برطانوی وزیراعظم
عراق اور شام میں داعش کو کچل دیاگیا:برطانوی وزیراعظم

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے نے قبرص میں واقع برطانوی عسکری اڈے میں تعینات فوجیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کو کچل دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیریزا مے کابرطانوی فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہناتھا کہ ان کی زبردست مہم کی وجہ سے یہ کامیابی ممکن ہوئی اور اس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ تنظیم عراق اور شام میں کسی بھی اہم علاقے پر قابض نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عراق و شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں قبرص کے اکروٹیری عسکری اڈے سے برطانوی فضائیہ کارروائیاں کرتی رہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...