تکلیف کسی اور کو ہے چیخیں شیخ رشیدماررہے ہیں،منور انجم نے وفاقی وزیر ریلوے کو آمروں کی طفیلی جڑ قرار د یدیا

تکلیف کسی اور کو ہے چیخیں شیخ رشیدماررہے ہیں،منور انجم نے وفاقی وزیر ریلوے ...
تکلیف کسی اور کو ہے چیخیں شیخ رشیدماررہے ہیں،منور انجم نے وفاقی وزیر ریلوے کو آمروں کی طفیلی جڑ قرار د یدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے شیخ رشید کو آمروں کی طفیلی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید گذشتہ تیس سال سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف ایسی ہی زبان استعمال کرنے کی اجرت لے رہے ہیں۔

اپنے ردعمل میں منور انجم نے کہا کہ تکلیف کسی اور کو ہے چیخیں شیخ رشیدماررہے ہیں،ان کی چیخ و پکار سے انداز ہوتا ہے کہ جمہوریت دشمنوں کو آصف علی زرداری سے کس قدر تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوریت دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں،شیخ رشید لاوارث سیاسی لاش ہیں جہاں بھی چند کیمرے دیکھتے ہیں اپنے زندہ ہونے کا پیغام دیتے ہیں مگر ایسے لوگ عوام کی نظروں سے گر کر گہری کھائی میں گر چکے ہیں۔منور انجم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ آصف علی زرداری کے خلاف بات کرکے نقدی وصول کرتے ہیں جبکہ شیخ رشید اپنی خدمات کے بدلے مخبری کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے ممبر کی خیرات مانگتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو شیخ رشید جیسے چاپلوس کی ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ شیخ رشید کی ہمدردی میں منافقت چھپی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو نوازشریف اور آصف زرداری نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا، پانی تندور، میٹرو ہر چیز کے نام پر اس قوم کو لوٹا گیا ہے،جب کہ بلاول بھٹو، آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے جارہے ہیں، بلاول بھٹوکا مجھے دکھ رہے گا اگر ان کی سیاست کا تیا پانچا ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے معزز ہو گئے ہیں اور جس کی چھت ٹپکتی ہے وہ چور ہے،ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد