ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 دسمبر23   اتوار۔ طبیعت حساس ہوگی اور آرٹ کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔ غلط فہمیاں دور ہونگی۔ پیار محبت کی فضا قائم ہو گی۔قسمت کا ساتھ رہے گا۔ محبت کے امور میں بہتری ہوگی۔

برج ثور

 دسمبر23    اتوار۔ بحث و تکرار سے گریز کریں اور جذبات پر قابو رکھیں ورنہ پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ معاملات محبت میں اُلجھائو کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

برج جوزا

 دسمبر23  اتوار۔ سوشل تقریبات میں شمولیت سے آپ کی حیثیت و شخصیت اور سحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

برج سرطان

 دسمبر23  اتوار۔ دوست مددگار رہیں گے۔بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ۔

برج اسد

 دسمبر23  اتوار۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ 

برج سنبلہ

 دسمبر23  اتوار۔ دوسروں پر حد سے زیادہ بھروسہ کرنا مالی نقصان کے علاوہ آپ کی ساکھ اور کیرئیر کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ بھر پور صدقات دیں۔

برج میزان

 دسمبر23  اتوار۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔

برج عقرب

 دسمبر23  اتوار۔ صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ یہ ہفتہ خاصی عزت و وشہرت کا حامل ہوگا۔ 

برج قوس

 دسمبر23  اتوار۔ خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج جدی

 دسمبر23  اتوار۔غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔

برج دلو

 دسمبر23 اتوار۔ دور دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے اور اس سلسلے میں سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔گھریلو اور خاندانی معاملات طے کر سکیں گے۔

برج حوت

 دسمبر23   اتوار۔ افواہوں پر یقین کرنے سے گریز کریں سفر کے معاملات میں آپ بنائے گئے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ اندرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے‘عشق و محبت کے امور میں پیش رفت ہو سکے گی ۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم