رواں برس 14لاکھ 92ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے :وزیر خزانہ

رواں برس 14لاکھ 92ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے :وزیر خزانہ
رواں برس 14لاکھ 92ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے :وزیر خزانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں برس 14 لاکھ 92 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 دسمبر تک 14 لاکھ 92 ہزار 507 افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔اسد عمر نے مزید بتایا کہ رواں برس کے ٹیکس فائلرز کی تعداد گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس جمع کرانے والوں سے 34 فیصد زیادہ ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : قومی /بزنس