امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ،وزیر دفاع کے بعد ایک اور اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ،وزیر دفاع کے بعد ایک اور ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ،وزیر دفاع کے بعد ایک اور اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ،وزیر دفاع جیمز میٹس کے بعد داعش مخالف اتحاد میں شامل امریکی ایلچی بریٹ مکگرک بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،بریٹ مکگرک نے مستعفی ہونے کا فیصلہ شام سےفوجیوں کے انخلا کے اچانک فیصلے کے خلاف احتجاجی طور پر کیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش مخالف اتحاد میں امریکی ایلچی بریٹ مکگرک بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں،بریٹ مکگرک سے ایک روز  قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔امریکی ایلچی بریٹ مکگرک  نے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ یہ سوچنا بالکل احمقانہ ہوگا کہ داعش شکست سے دوچار ہو گئے ہیں،اس لیے امریکی فوجیوں کو شام سے وطن واپس بلایا جانا بھی عقلمندانہ فیصلہ نہ ہوگا۔انھوں نے جمعہ کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو اپنا استعفا پیش کردیا تھا لیکن اس سے متعلق ایک امریکی عہدہ دار نے ہفتے کے روز اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ ( اے پی) کو بتایا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تین روز قبل اچانک ہی ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے جنگ زدہ شام سے قریباً دو ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ داعش کو شام میں شکست ہوچکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی