جنوبی پنجاب میں کرکٹ گراؤنڈ آباد کرنے کیلئے علی ترین سرگرم

جنوبی پنجاب میں کرکٹ گراؤنڈ آباد کرنے کیلئے علی ترین سرگرم

( نما ئند ہ پا کستا ن ) پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالک علی خان ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہاہوں کہ پی ایس ایل میں ایک بار پھر جنوبی پنجاب کی ٹیم کھیلے گی ۔انشاء اللہ ہم مقامی ٹیلنٹ ڈھونڈیں گے،گراؤنڈز بنائیں گے اورریجن میں کرکٹ لیگز شروع کرینگے ۔ ماضی کی طرح جنوبی پنجاب میں کرکٹ کی شان واپس لائی جائے گی۔علی ترین نے کہا کہ میں جنوبی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

پنجاب کے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مجھے امید ہے کہ جنوبی پنجاب کے باسی چاہے وہ پاکستان میں کہیں بھی ہیں یا بیرون ملک مقیم ہیں اس ٹیم کو اپنی ٹیم سمجھیں گے۔اہلیان جنوبی پنجاب کو کہتاہوں کہ یہ ہماری اپنی ٹیم ہے۔ علی ترین نے کہا کہ ٹیم کا پہلا نام ملتان ہوگا جبکہ سلطان کو تبدیل کرینگے۔ ٹیم کا نام ایسا ہوگا جس میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی نظر آئے گی۔ اپنے سپورٹر ز سے بھی ٹیم کے نام کے لئے رائے اور مشور ہ مانگاہے۔ علی ترین نے بڑی پیش کش کی کہ پی ایس ایل کی ٹیم کے لئے جس سپورٹر کا تجویز کردہ نام بھی سلیکٹ ہوگیا اسکو اپنے ساتھ میچ دکھاؤں گا۔ علی ترین نے ٹویٹر اور فیس بک پر ٹیم کے نام کے حوالے سے اپنے سپورٹرز سے بات چیت کی ۔ علی ترین نے لکھا کہ پی سی بی ٹیم کا نام "جنوبی پنجاب" نام رکھنے کے لئے نہیں مان رہا۔صارفین کے جوابات دیتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ اردو بولنے والے بھی یہاں رہتے ہیں اس لئے نام" ملتان سرائیکی "نہیں رکھیں گے۔"ملتان سٹرائیکرز "بہت زیادہ انگریزی ہوجائیگا۔ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ خواتین بھی کرکٹ کھیلتی ہیں اس لئے" ملتان بھراز" نام نہیں رکھیں گے۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ,قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈز محمد حفیظ ،قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی علی ترین کو مبارک باد پیش کی ہے۔

علی ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر