میپکو،پرکشش پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے افسروں کی دوڑیں،ارکان اسمبلی کے ڈیروں پر حاضریاں

میپکو،پرکشش پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے افسروں کی دوڑیں،ارکان اسمبلی کے ڈیروں ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی حکومت کے میرٹ کے دعوے ’’دفن ‘‘ ہو گئے ۔موجودہ حکومت کے ارکان اسمبلی بھی سابق حکومت کی ڈگر پر چل پڑے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں افسروں اور ملازمین کی تعیناتی حکمران جماعت کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے احکامات کی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

مرہون منت ہوکر رہ گئی۔غیر قانونی تبادلوں کا جھکڑ چل پڑا۔میپکو افسران و ملازمین سوال کرنے لگے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے میرٹ کے اصول کہاں گئے ہیں؟ میپکو افسروں نے بھی پرکشش پوسٹوں پر تعیناتی کے لئے سیاسی سرپرست بدل لئے۔ حکومتی نمائندوں نے افسروں‘ انجینئرز کی تعیناتی کے لئے رولز اور پالیسی کو یکسر نظرانداز کردیا ہے۔ چار ماہ کے دوران افسروں اور ملازمین کی تعیناتیوں اور ترقیوں کے لئے تمام پالیسیوں کو یکسر نظرانداز کردیا ہے۔ انجینئرز کو شٹل کاک بنادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کے چیف سپورٹرز کا تبادلوں میں زیادہ عمل دخل ہے اور وزراء‘ ارکان اسمبلی ان کو خوش کرنے کے لئے انجینئرز‘ افسروں کے تبادلے کروارہے ہیں اور اس کے لئے پاور ڈویژن‘ پیپکو کے رولز آف بزنس کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ میپکو کو اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ڈیرے

مزید : ملتان صفحہ آخر