مظفرگڑھ میں ملین مارچ،تیاریاں مکمل،اسلام دشمن قوتوں سے مقابلہ کریں گے،جمشید دستی

مظفرگڑھ میں ملین مارچ،تیاریاں مکمل،اسلام دشمن قوتوں سے مقابلہ کریں ...

ملتان ( سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف ) کے زیراہتمام آج 23دسمبر کو مظفر گڑھ جھنگ موڑ پر ناموس رسالتؐ ملین مار چ میں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں و کارکنوں کے قافلے شرکت کریں گے ملتان سے جے یوآئی (ف ) کے صوبائی رہنماڈاکٹر عتیق ا مجد، ملک اقبال اعوان ، قاری ابراہیم، ضلعی امیر حافظ محمد عمر شیخ، جنرل سیکریٹری نور خان ہانس کی قیادت میں شیر شاہ بائی پاس پر کارکنوں کے قافلے دن 12بجے جمع ہوں گے جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار کارکن بھی شریک ہوں گے کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ جھنگ موڑ مظفر گڑھ روانہ ہو گا اس سلسلے میں جے یو آئی (ف ) کے رہنماؤں نے کارکنوں کو ملین مارچ میں لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کرلیا ہے جبکہ دیگر رہنما بھی اپنی اپنی گاڑیوں پر ملین مارچ میں شرکت کے لئے مظفر گڑھ روانہ ہوں گے ۔

ملین مارچ

مظفرگڑھ(نمائندہ خصوصی )مولانہ فضل الرحمٰن کو سر زمین مظفرگڑھ پر خوش آمدید کہتے ہوئے آج تاریخی استقبال کرینگے ان (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج کے چیئرمین جمشید دستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نیکہا مولانہ فضل الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ عملی طور پر اسلام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کے باسیوں سے اپیل کرتا یوں آج ملین مارچ میں شریک ہوں یہ ہمارا ایمانی تقاضا ہے ، آج تاریخی ملین مارچ کرکے اسلام دشمن قوتوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ عریانی فحاشی پھیلا کر ہمارا ایمان کمزور نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا آج مشکل حالات ہیں ملک میں نا انصافی بے روزگاری، لاقانونیت اور مہنگائی کا دور ہے ہمارا خطہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے ایسے حالات میں عام آدمی کی زندگی بہت پریشان کن اور قابل رحم ہے۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر