نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کا تقاضا،رفاقت گیلانی

نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کا تقاضا،رفاقت گیلانی

لیہ (نمائندہ پاکستان)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو آئندہ پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل علم وہنر (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سے متصف کرنا عہد حاضر کا اہم تقاضا ہے جسے پورا کرنے کے لیے اساتذہ کرام اور طالب علم دونوں مشترکہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔یہ بات انہو ں نے گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج لیہ کی پچاسویں گولڈن جوبلی سپورٹس گالا تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کہی۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان مظہر حسین گشکوری نے کی جبکہ ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ ،ڈپٹی کمشنربابربشیرمہمان خصوصی تھے۔تقریب میں طلبانے سومیٹر ریس ،تھری لیگ ریس ،کوئز،ٹیبلو،جھرمرپیش کیے ۔مہمانوں اور پروفیسر ز کے درمیان رسہ کشی اور میوزیکل چیئرکے مقابلے منعقدہوئے جس میں رسہ کشی ایم این ملک نیاز احمد جکھڑکی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میوزیکل چیئرکے ونر سید رفاقت علی گیلانی رہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نیاز احمد جکھڑ نے کہا کہ عصر حاضر کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طالب علموں کو جدید ٹیکنالوجی سے بہر ہ مند کرنے کے لیے اساتذہ اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں۔انہوں نے سپاسنامہ میں پرنسپل کی طرف سے نئی بلڈنگ،کیمپوٹرلیب،امتحانی ہال،کانفرنس روم ،کیفے ٹیریا،ملٹی میڈیاہال اورٹریکٹر کی فراہمی ایسے مطالبات پیش کیے جن کے لیے فنڈز کی فراہمی یقین دہائی کرائی ۔بعدازاں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ،ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ ،ڈپٹی کمشنربابربشیر ،ڈائریکٹرکالجز مظہر حسین گشکوری ،ڈی ڈی کالجزچوہدری مظفر حسین ،پرنسپل مہراختر وہاب نے کرکٹ ،والی بال ،ریس ،نیزہ بازی ،فٹبال ،بیڈمنٹن ،سلوسائیکلنگ کے پوزیشن ہولڈر طالب علموں میں گولڈمیڈل،سلور میڈلز ،شیلڈز تقسیم کیے۔تقریب میں وائس چیئرمین ایم سی لیہ سیدگلزار حسین شاہ بخاری ،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری،ڈی ایس او امتیاز احمد بھٹی ،پروفیسر ز،لیکچرارزاور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر