چین ، جعلی ٹکٹ فراہم کرنیوالے314افرا د گرفتار

چین ، جعلی ٹکٹ فراہم کرنیوالے314افرا د گرفتار

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی ریلوے پولیس نے ریل گاڑیوں کے جعلی ٹکٹ تیار کرنے والے 314افراد کو حراست میں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

لے کر چالیس ہزار ٹکٹ برآمد کرلیے ان میں زیادہ تر جعلی ٹکٹ ہیں۔ یہ کاروائی موسم بہار کے دوران جعلی ٹکٹ فراہم کرنے والوں کے خلاف کی گئی ہے۔ریلوے پولیس نے ملک بھر میں پٹرولنگ اور ریلوے سٹیشنوں پر چھ دسمبر سے نگرانی سخت کردی تھی۔ پولیس نے اپنی مہم کے دوران ملزمان کا سراغ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے لگایا۔موسم بہار کا تہوار یا چین کا نیا سال پانچ فروری 2019کو شروع ہوگاجس کے باعث 21 جنوری سے یکم مارچ تک سفرکرنے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔جس سے جعل ساز فائدہ اٹھاتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر