’’رحمان بابا‘‘ دوڑنے کیلئے تیار،آج افتتاح پہلے روز کرائے میں 50فیصد رعایت کا اعلان
ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے آج 23 دسمبرکوملتان سمیت6ڈویژنوں پشاور ، راولپنڈی ، لاہور ،سکھر،کراچی ڈویژنون کے مسافروں کوسفری سہولت فراہمی کیلئے رحمان باباکے نام سے نئی ٹرین چلا رہا ہے ۔ٹرین مین لائن پرچلائی جائیگی جوپشاورسے کراچی کاسفر26گھنٹے میں طے کریگی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
۔آ ج اپنے افتتاح کے پہلے روزسفرکرنے والے مسافروں کوکرائے میں 50فیصدرعایت دی گئی ہے۔ر یلوے ہیڈکوارٹرزکی طرف سے تمام ریلوے ڈویژنوں کوٹرین کاشیڈول جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق ٹرین 10بجے دن کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی اوررات ساڑھے10بجے ملتان پہنچے گی۔ خانیوال سے ٹرین شورکوٹ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ فیصل آباد‘حافظ آباد،وزیرآباد‘گجرات،جہلم ،روالپنڈی،اٹک،نوشہرہ سے ہوتی ہوئی اگلے دن12بجکر20منٹ پرپشاورپہنچے گی۔اسی طرح پشاورسے10بجے دن چل کررات 11بجکر10منٹ پرملتان پہنچے گی ۔یہاں 5منٹ سٹاپ کے بعدروانہ ہوجائیگی۔ ٹرین اگلے دن12بجکر30منٹ پرکراچی کینٹ پہنچے گی۔ٹرین 9اکانومی کلاس بوگیوں ایک پاورپلانٹ ایک بریک وان پرمشتمل ہے۔ٹرین کی 100فیصدریزرویشن 10روزپہلے ہی مکمل ہوگئی تھی۔
رحمان بابا