میلسی،غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن شروع،ماڈل ٹاؤن میں50کنکشن منقطع

میلسی،غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن شروع،ماڈل ٹاؤن میں50کنکشن ...

میلسی(نمائندہ پاکستان)چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان کے احکامات پر میلسی میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں دیئے گئے کنکشنوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن میلسی کی سربراہی میں گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر لگائے جانیوالے 50 سے زائد بجلی کنکشن منقطع کر دیئے گئے واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میلسی شہر کی ایک بڑی آبادی پر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

مشتمل غیر منظور شدہ کالونی ہے جہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث مکین مختلف مسائل کا شکار ہیں اور اب میپکو نے بھی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں میں شروع کی جانیوالی کاروائی کی روشنی میں ماڈل ٹاؤن کے 50سے زائد شہریوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا متاثرہ شہریوں نے وزیر توانائی اور میپکو چیف سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو پریشان کرنے کی بجائے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی بنانے والے مالکان کیخلاف کاروائی کی جائے ہم واپڈا کے تمام واجبات باقاعدگی سے ادا کرر ہے ہیں نئی حکومت آسانیاں فراہم کرنے کی بجائے مشکلات میں مزید اضافہ نہ کرے ۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر