ڈیرہ ڈویژن،لاکھوں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار،قبضہ مافیا کی کمر ٹوٹ گئی

ڈیرہ ڈویژن،لاکھوں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار،قبضہ مافیا کی کمر ٹوٹ گئی

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ ڈویژن میں اڑھائی ماہ کے دوران 459860ایکڑ رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا 22143تجاوزات مسمار کرنے کے ساتھ افراد کے خلاف 16مقدمات درج اور 10490وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے 1922850روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا . غیر قانونی 78پٹرول پمپ یونٹ سیل کیے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

گئے اور 66مقدمات درج کر کے 58افراد گرفتار ، پانچ لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا. ایل پی جی سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ پر 12دکانیں سیل چھ مقدمات درج کر کے 17افراد گرفتار کیے گئے .سو روز کے دوران 1736596مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی . اجلاس میں چارو ں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز میاں محمد اقبال مظہر مہار ، ڈاکٹر احتشام ، بابر بشیر، محمد الطاف بلوچ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء اور ڈویژن بھر کے متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے . کمشنر نے کہاکہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ہر ضلع کی کارکردگی کو صوبائی سطح پر مانیٹر کیا جارہاہے افسران ذاتی دلچسپی لیں اور اہداف کو بروقت حاصل کیا جائے . کمشنرنے کہاکہ سرکاری رقبہ پر قابض افراد کی گرفتاری اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے . وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فروری سے موسم شروع ہونے پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ڈپٹی کمشنر ز اپنے اضلاع میں ٹاسک فورس کے اجلاس منعقد کر کے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں اور زیادہ سے زیادہ جرمانے لگا کر ریکوریاں کی جائیں . کمشنر نے کہاکہ غیر قانونی آئل پمپ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر