ملتان،غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن،مالکان پر مقدمے،بھاری جرمانے
ملتان(سپیشل رپورٹر)غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنوں کے خلاف ایم ڈی اے کی مسلسل مرحلہ وار کاروائی بلا امتیاز جاری ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف چالان اورایف آئی آر بھی درج کرائی جا رہی ہیں۔ اور ایم ڈی اے سے منظوری سے قبل ترقیاتی کام کروانے کی مد میں ایم ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلہ کے مطابق جرمانے بھی وصول کئے جا رہے ہیں۔(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ڈائریکٹر اربن پلاننگ ایم ڈی اے چوھدری اصغر نے فیلڈ سٹاف کو ھدایت کی ہے کہ وہ اپنے کام کی رفتار کو تیز کریں اور اپنے اپنے فیلڈ کا سروے کریں نیز ڈویلپرز کے روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی اور خلاف ضابطہ اقدامات کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔ اس موقعہ پر رائل گریس سٹی ہاؤسنگ سکیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سکیم کا ابتدائی منظوری برائے منصوبہ بندی )پی پی پی( جاری ہو چکا ہے۔ جبکہ مالکان کیطرف سے ٹیکنیکل منظوری کے لئے کیس دفتر ھذا میں جمع ہو چکا ہے۔ جس کو 19-12-2018 کو متعلقہ کمیٹی میں منظوری کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ جو کہ کچھ دستاویزات کے نا مکمل ہونے کی وجہ سے موخر کر دیا گیا ہے۔ اور اس سلسلہ میں مالکان کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے ۔ تاکہ دستاویزات مکمل ہونے پر آئندہ ہونے والی میٹنگ میں کیس پرائے منظوری دوبارہ رکھا جا سکے۔ اس سلسلہ میں انہوں مذید کہا کہ موقعہ پر اس سکیم کا ترقیاتی کام محکمہ نے بند کرا دیا ہے۔ اور ٹیکنکل منظوری کے موقع پر یا اس سے پہلے قبل از وقت ترقیاتی کام کرانے کی مد میں ایم ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلہ کے مطابق جرمانہ ایم ڈی اے وصول کرے گا۔
آپریشن