دلہن قتل 2گروپوں میں تصادم حادثات بچہ 2خواتین جاں بحق ،نہر سے لاش برآمد

دلہن قتل 2گروپوں میں تصادم حادثات بچہ 2خواتین جاں بحق ،نہر سے لاش برآمد

بہاولپور،کوٹ ادو،ڈہرکی،خان پور،خانیوال (نمائندگان)رشتے سے انکار پر نوبیاہتا دلہنیں قتل جبکہ 2گروپوں کے تصادم میں بچہ چل بسا مختلف حادثات میں 2خواتین جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 3سالہ بچے کی نہر سے لاش نکال لی گئی اس حوالے سے بہاول پور سے بیورو رپورٹ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے مطابق بہاولپور کی تحصیل حاصل پور کے نواحی علاقے نور پور میں پیش آیا، جہاں ملزم شاہد نے مبینہ طور پر فائرنگ اور تشدد کرکے نوبیاہتا دلہے مجاہد کو شدید زخمی کردیا جبکہ خاتون زکیہ ملزم کے تشدد سے جاں بحق ہوگئیں۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد اپنی سابقہ سالی زکیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم خاتون نے مجاہد نامی شخص سے شادی کرلی، جس کے بعد انتقام کی نیت سے ملزم نے نوبیاہتا جوڑے پر حملہ کرتے خاتون کو ہلاک کردیا۔دوسری جانب خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ تونسہ بیراج کے سپر2 میں 5 جھبیل برادری کیمرد و خواتین خدیجہ بی بی زوجہ محمد اسلم،صغراں بی بی زوجہ اکرم،محمد نعیم، خدیجہ بی بی زوجہ کلیم اللہ،محمد اقبال محنت کش خلیل احمد کے گھر داخل ہو ئے اور اسکی بیوی حسینہ بی بی کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کی نوبت آ گئی،اس دوران ہاتھا پائی اور ڈنڈوں کے استعمال کے باعث حسینہ بی بی زخمی ہوگئی،جبکہ چوٹ لگنے کے باعث اسکا 6 ماہ کا بچہ الطاف جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں رشتے کا تنازع تھا،واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردی گئی،جبکہ بچے کی والدہ حسینہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر538/18زیر دفعہ 302/109/148/149درج کر لیا ہے۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی چوہان محلہ کا رہائشی مٹھوچوہان اپنے رشتیداروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے بیٹیوں سمیت موٹرسائیکل پرسوارہوکرگاؤں حبیب چوہان جارہا تھا تو راستے میں آئی بی اے کالیج کے مقام پرگنے سے لدے ہوئے ٹریکٹرٹرالی سے اسکی موٹرسائیکل ٹکراگئی جسکے نتیجہ میں دوسگی بہنیں 12سالہ رضیہ اور 10سالہ نازیہ و موقع پرہی جاں بحق ہوگیءں جبکہ انکاوالدمٹھو چوہان شدیدزخمی ہوگیا جسے فوری طورہسپتال پہنچایا دیا گیا حادثہ کے بعدٹریکٹرکا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرارہوگیا شادی کی خوشیان ماتم میں تبدیل ہو گئیں گھرمیں کہرام مچ گیا پولیس نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والی دونو ں بہنوں کا سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشیں ورثا کی حوالے کرکے ٹریکٹرٹرالی اپنی تحویل لے کرڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق فیروزہ روڑ پر سیم نالہ کے قریب تیزرفتارمسافربس گنے سے لوڈ ٹرالی سے ٹکرء حادثہ میں 10 افراد شدید ذخمی ہو ئے ریسکیو 1122 نے زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے بس فیصل آباد سے صادق آباد جا رہی تھی کہ فیروزہ کے قریب روڈ پر کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی زخمی ہونیوالے افراد میں طارق محمود ولدمحمد حسن، علی اکبر ولد غلام نبی، محمد بلال ولد محمد رحیم، محمد ارشد ولد محمد اسلم، فلک شیر ولد محمد ارشد ، نیلم بی بی دختر محمد افتخار محمد شفیع ولد محمد شفیع شامل ہیں۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق نہر میں ڈوبنے والے تین سالہ بچے کی نعش نکال لی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز خانیوال کے علاقہ ککڑہٹہ روڈ علی پور میں 3سالہ محمدحادی ولد محمدآصف کھیلتے ہوئے نہر میں جاگرا جسے گزشتہ روز ریسکیو1122نے آپریشن کرکے نعش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔

قتل،حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر