ڈیرہ میں نوجوان قتل،زرتاج گل،پولیس افسروں کا اظہار افسوس،ورثا سے تعزیت

ڈیرہ میں نوجوان قتل،زرتاج گل،پولیس افسروں کا اظہار افسوس،ورثا سے تعزیت

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اور پولیس افسر کی موضع جوپھ نزد وڈور مقتول شاہنواز کے گھر پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی ڈیرہ غازیخان میں مقدمہ نمبر 733/18مورخہ 31۔10۔18بجرم 302/34 (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ت پ جس پر آر پی او ڈیرہ نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیا تھا اس مقدمہ میں مقتول شاہنواز کے گھر آمد کے موقع پر زرتاج گل وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی عاطف نذیر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اور طاہر مصطفی ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان نے مقتول کے ورثاء سے افسو س کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مقدمہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اس مقدمہ کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ گدائی میں درج ہوا جس میں مدعی مقدمہ کا موقف تھا کہ مقتول شاہنواز کو نعیم عرف مو لا ولد محمد حسین قوم ماچھی اور سمیع اللہ ولد محمد شفیع قوم ماچھی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ باہم صلاح مشورہ ہوکر ناحق قتل کرکے ما نکا کینال میں پھینک دیا ملزمان نے مقتول شاہنواز کی نعش کو مانکا کینال میں پھینک کر حادثاتی موت کا ڈراما رچایاجس پر آر پی ڈیرہ کے نوٹس لینے کے بعد مقدمہ کی تفتیش درست خطوط پر جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر