ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے ، بہرہ مندخان

ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے ، بہرہ مندخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) سیکرٹری پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا بہرہ مند خان نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ محکمہ کے فعالیت کیلئے مشترکہ جدو جہد سب کی ذمہ داری ہے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کی جگہ ان کے بچوں کو قانون کے مطابق بھرتی کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال چارسدہ میں ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف انجینئر خیبر پختونخوا رحمت علی ، ایکسین شہزا بحرام ، صدر پبلک ہیلتھ سیکرٹری یونین ضمیر خان مٹہ ، جنرل سیکرٹری اکبر علی ، نائب صدر قاسم ، چےئرمین غریب جان چارسدہ اور دیگر عہدیداروں اور ملازمین بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا بہرہ مند خان نے کہا کہ ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرکے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں پر جو ملازمین ڈیوٹی سر انجام د ے رہے ہیں وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں کیونکہ پانی بنیادی ضرورت ہے اور کوتاہی کی صورت میں پورے علاقے کے عوام کو پانی کی تکلیف ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہترین فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ غفلت کے مرتکب ملازمین کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی ۔ تقریب سے یونین کے صدر ضمیر خان خطاب کرتے ہوئے ملازمین کو در پیش درپیش مسائل سے سیکرٹری پبلک ہیلتھ کو آگاہ کیا ۔ تقریب کے آخر میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا بہرہ مند خان نے محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تحائف دیکر رخصت کیا ۔