ہماری حکومت عوامی خدمت کیلئے پہلے سے زیادہ پر عزم ہے، شہرام ترکئی

ہماری حکومت عوامی خدمت کیلئے پہلے سے زیادہ پر عزم ہے، شہرام ترکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز ودیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام دوست پالیسیوں، نظام میں بہتری، عوام میں شعور بیدار کرنے اور انہیں حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کی وجہ سے عوامی پزیرائی حاصل کی اور صوبے میں دوبارہ پہلے سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی خدمت کے لئے اب پہلے سے زیادہ پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یونین کونسل کرنل شیر خان کلے میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آفتاب خان نے اپنے جنبے کے درجنوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سینیٹر لیاقت خان ترکء، ایم این اے عثمان خان ترکء،تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور اسے مستحکم کرنے اور غریب عوام کو اوپر لانے کی بات کی اور اس سلسلے میں موثر اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں بڑے ترقیاتی پراجیکٹس کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔شمولیتی جلسے سے سینیٹر لیاقت خان ترکئی اور ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے بھی خطاب کیا اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔تحریک انصاف میں شامل ہونے والے مقامی رہنما آفتاب خان نے کہا کہ وہ پارٹی عوام دوست پالیسیوں اور ملک کے ساتھ سنجیدگی سے متاثر ہوکر اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔بعد ازاں وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی اور سینیٹر لیاقت خان ترکئی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں۔دریں اثناء وزیر بلدیات نے سپین خان میں زیرِ تعمیر سکول کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔