ٹانک ،سینئر سول جج کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

ٹانک ،سینئر سول جج کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

ٹانک(نمائندہ خصوصی )سیشن جج ٹانک کی ہدایت پر سینئر سول جج کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ کیمپ کورٹ لگا کر معمولی مقدمات میں ملوث 8 قیدیوں کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ پانچ حوالاتیوں کے کیسز اختیار سماعت نہ ہونے کی وجہ سے سیشن جج کو بھجوا دئیے گئے سیشن جج ٹانک اورنگزیب خان کی خصوصی ہدایت پر سینئر سول جج فدا مروت نے ہفتہ کے روز ٹانک کی جوڈیشل لاک اپ کا دورہ کیاا س موقع پر سپرٹنڈنٹ جیل بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے لاک اپ کی مختلف بارکوں کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی دورہ کے دوران جیل سپرٹینڈنٹ نے سینئر سول جج کو جیل کے مسائل پر بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ جیل میں پانی کمی کا سامنا ہے جبکہ عمارت بوسیدہ ہے انہوں نے بتایا کہ جیل میں تیرہ قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت جیل میں 65قیدی موجود ہیں جس سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر سینئر سول جج فدا مروت نے جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ مسائل تحریری طور پر حکام بالا کے علم میں لائیں انہوں نے اس موقع پر جیل کے اندر کیمپ کورٹ لگا کر مختلف معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 8قیدیوں کو بری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر